حیات خضر علیہ السلام

hayat hazrat khizar
الرّٰسخون فی العلم
Download حیات خضر علیہ السلام APK
Rating 4
Category Books&Reference
Package name com.rasikhon.hayathazratkhizar
Downloads 5+
حیات خضر علیہ السلام Description
قرآن کی سورۃ کہف میں ہے کہ حضرت موسی ﷤ اپنے خادم ’’جسے مفسرین نے یوشع لکھا ہے‘‘ کے ساتھ مجمع البحرین جارہے تھے کہ راستے میں آپ کی ملاقات اللہ کے بندے سے ہوئی۔ حضرت موسی﷤ نے اس سے کہا کہ آپ اپنےعلم میں سے کچھ مجھے بھی سکھا دیں تو بندے نے کہا کہ آپ جو واقعات دیکھیں گے ان پر صبر نہ کر سکیں گے اگر آپ کو میرے ساتھ رہنا ہے تو مجھ سے کسی چیز کی بابت سوال نہ کرنا اس قول و قرار کے بعد دونوں سفر پر روانہ ہوگئے۔ راستے میں اللہ  کے بندے نے چند عجیب و غریب باتیں کیں۔ کشتی میں سوراخ ، ایک لڑکے کا قتل اور بغیر معاوضہ ایک گرتی ہوئی دیوار کو سیدھا کرنا، جس پر حضرت موسی﷤ سے صبر نہ ہو سکا اور آپ ان باتوں کا سبب پوچھ بیٹھے۔ اللہ کے بندے نے سبب تو بتا دیا ۔ لیکن حضرت موسی﷤ کا ساتھ چھوڑ دیا۔احادیث مبارکہ میں اس خاص بندےکا نام’’ خضر ‘‘آیا ہے  اور مفسرین کی اکثریت کے نزدیک اس سے مرادحضرت خضر﷤ ہیں۔مفسرین نے حضرت خضر کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم  کی ہیں۔انہوں نے  واقعات  وروایات کی چھان بین کرکے  ان کے احوال زندگی معلوم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔مورخین نے حضرت  خضر کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ہے  اورعلماء نے ان کی وفات وحیات پر کتابیں تحریر کی ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب’’  حیات حضرت خضر ﷤ ‘‘  معروف شارح صحیح بخاری  امام احمد بن حجر عسقلانی ﷫کی    حضرت خضر﷤ کے  متعلق  تصنیف شدہ عربی کتاب ’’الزھر النضرفی حال الخضر‘‘کا اردو ترجمہ ہے ۔صاحب کتاب نے حضرت خضر ﷤ کے بارے میں کتب احادیث تواریخ اور سیر میں جس قدر روایات میسر آئیں ان سب کو اس کتاب میں جمع کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے  اور ان روایات کا تحقیقی جائزہ بھی پیش کیا ہے ۔نیز معروف سکالر جناب صلاح الدین مقبول احمد ﷾ نے اس کتاب  پر تحقیق اور تفصیلی مقدمۂ تحقیق تحریر کر کے اس کتاب کی اہمیت وافادیت کو چارچاند لگادئیے ہیں ۔محقق موصوف نے اپنے مقدمہ  میں حضرت خضر﷤ کے متعلق کبار   علماء کی تالیف کردہ سترہ (17) کتب کے نام بھی ذکر کیے ہیں اور امام ابن حجر عسقلانی ﷫ کے حالات زندگی اور حضرت خضر ﷤ کے متعلق مباحث کا خلاصہ تحریر کیا ہے ۔مترجم کتاب  ہذا ابوعبد السلام  محمد اکرم جمیل صاحب نے  بڑے جذبے اور محنت سے  اصل کتاب کے قریب قریب رہ کرآسان ترین ترجمہ کرنے کی  کوشش کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے۔(آمین) (م۔ا).

Open up
Download APK for Android
Currently, حیات خضر علیہ السلام APK download is not available. Please proceed to download from the Google Play Store.
Google Play
Get from Play Store
1. Click "Get from Play Store
2. Download حیات خضر علیہ السلام from the Play Store
3. Launch and enjoy حیات خضر علیہ السلام
حیات خضر علیہ السلام APK FAQ

Is حیات خضر علیہ السلام safe for my device?

Open up

What is an XAPK file, and what should I do if the حیات خضر علیہ السلام I downloaded is an XAPK file?

Open up

Can I play حیات خضر علیہ السلام on my computer?

Open up

Search Recommendation